ڈسکہ ہماراہی ہوگا، فوادچودھری کا دعویٰ

Apr 10, 2021 | 17:50:PM
ڈسکہ ہماراہی ہوگا، فوادچودھری کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ڈسکہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہاہے کہ کوئی شبہ نہیں تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی ۔
فوادچودھری کاکہناتھا کہ ابتک کی کارروائی روایتی رہی، اگرالیکشن میں ہار جائیں تو کہتے ہیں دھاندلی ہو گئی ،ابھی کچھ دیر میں رزلٹ سامنے آجائے گا،ان کاکہناتھا کہ ن لیگ کا یہی وطیرہ رہا ہے ہار جائیں تو دھاندلی کاشور مچاتے ہیں، الیکشن کی ہار جیت کے فیصلے کو تسلیم کرناچاہئے۔
فوادچودھری نے کہاکہ امید ہے ڈسکہ کے لوگ تحریک انصا ف کو ہی ووٹ دیں گے، مسلم لیگ ن کا دور تو سب کے سامنے ہے،ملک کے مسائل کی ذمہ دار تو ن لیگ ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کیخلاف مقدمات۔۔ہم خیال گروپ کا نیا مطالبہ سامنے آ گیا