محمود اچکزئی کا فضل الرحمان سے رابطہ ۔۔عید کے بعد احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود اچکزئی نے پی ڈی ایم رہنما سے رابطہ کرکے خیریت دریافت کی اورعید کے بعد ملکی گیر احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور پشتون قوم پرست رہنما محمود اچکزئی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت میں دریافت کی۔دونوں رہنمائوں کا ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد عمران خان کو ہٹانا نہیں نظام کی تبدیلی ہے۔
دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے اور انہوں نے محدود پیمانے پر جماعتی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا نے پارٹی کی سینئرقیادت کو اسلام آباد طلب کرلیا، پیر کے روز پارٹی رہنماو¿ں سے مشاورت کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان پارٹی کی سینئر قیادت سے اے این پی کی پی ڈی ایم علیحدگی کے بعد کی صورت حال ، آئندہ کی حکمت عملی اور احتجاجی تحریک پر مشاورت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :جعلی عامل کے کہنے پر سنگدل ماں نے دو بچوں کو قتل کردیا