(24 نیوز)لاہو رمیں 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 3 بچوں سمیت 29 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کاسلسلہ نہ تھم سکا،24گھنٹوں میں چلڈرن ہسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا 3 بچے دم توڑ گئے، جناح ہسپتال میں 8، نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں کورونا سے 5 اموات ریکارڈ کی گئیں، اسی طرح شوکت خانم ہسپتال میں 3 ،یونیورسٹی آف لاہور ہسپتال میں 2 اموات ہوئیں، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال، پی آئی سی، گنگا رام ہسپتال میں کورونا سے ایک ایک مریض دم توڑ گیا جبکہ سرجی میڈ ہسپتال، نیشنل ہسپتال اور مسعود ہسپتال میں کورونا سے ایک ایک موت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: جنت مرزا نے مقبولیت میں وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا