پرانے ہسپتالوں کو ٹھیک کرنا بہت مشکل کام ہے، وزیر اعظم 

Apr 10, 2021 | 19:53:PM
 پرانے ہسپتالوں کو ٹھیک کرنا بہت مشکل کام ہے، وزیر اعظم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے سے موجود ہسپتالوں کو ٹھیک کرنا مشکل کام ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور کی بڑی محنت سے تعمیر نو کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کی تعمیر بہت آسان ہے تاہم پہلے سے موجود ہسپتالوں کو ٹھیک کرنا مشکل کام ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کا بورڈ اور انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔ڈسکہ ضمنی الیکشن، نتائج آنے کا سلسلہ جاری،کہیں نوشین کہیں علی اسجد آگے