یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز 

Apr 10, 2021 | 20:56:PM

 (24نیوز) یو ٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر سے 4 ہزار 881 یوٹیلیٹی اسٹورز پر ہفتہ سے رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز ہوگیا، جس کے تحت عوام الناس کو روزمرہ استعمال کی 19 ضروری اشیا پر 7 ارب 80 کروڑ روپے کی رعایت دی جائے گی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر 1500 سے زائد مالیت کی اشیاءکی خریداری پر بھی رعایت دی جائے گی۔گزشتہ روز یوٹیلیٹی اسٹورز کے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ رمضان پیکیج کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے کا ملے گا، چینی 68 روپے فی کلو اور گھی 170 روپے فی کلو کی رعایتی قیمت پر دستیاب ہوگا۔
 چائے کی پتی پر 50 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی، جب کہ سفید چنے پر فی کلو 15 روپے، دالوں پر 15 سے 30 روپے فی کلو، کھجوریں فی کلو 20 روپے، چاول پر 10 سے 12 روپے، بیسن پر 20 روپے فی کلو اور مصالحہ جات پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔
  یہ بھی پڑھیں۔مادھوری ڈکشٹ کی فٹنس دیکھ کر مداح حیران رہ گئے

مزیدخبریں