کراچی:زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق

Apr 10, 2021 | 21:32:PM

(24نیوز)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان نجی ہسپتال کا کہنا ہے کہ زہریلی چیز کھانے سے خاتون کی حالت تشویش ناک ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والوں دو بچے اور ایک بچی شامل ہے۔ترجمان نجی ہسپتال کا کہنا ہے کہ تینوں بچے مردہ حالت میں ہسپتال لائے گئے۔
نجی ہسپتال کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 4 سے 7 سال کے درمیان ہیں، جاں بحق بچوں کے نام زیدان، ارشان اور ایشال ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون کے رشتہ دار کا کہنا ہے خاتون نے مچھر مار دوا چھڑکی تھی، مچھر مار دوا کے باعث بچوں کی حالت خراب ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کے رشتہ دار کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں:  پہلا ٹی ٹوئنٹی ۔۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

مزیدخبریں