(24 نیوز)جی سی یونیورسٹی کا اہم قدم، عالمی طرز پر "سٹوڈنٹ ایڈوائزر سسٹم" متعارف کرانے کا اعلان، ایڈوائزرز طلبا کو تعلیمی سفر میں بہترین فیصلے لینے میں مدد فراہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی عالمی یونیورسٹیز کی طرز پر ایڈوائزر سسٹم متعارف کرانے جارہی ہے۔ سسٹم کے تحت ہر انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طالب علم کو فیکلٹی ممبران میں سے ایک ایڈوائزر مختص کیا جائے گا۔ نئے نظام کے تحت ایڈوائزرز طلبا کو تعلیمی سفر میں بہترین فیصلے لینے میں مدد فراہم کریں گے۔
وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کے مطابق ایڈوائزرز طلبا کو تعلیمی کیریئر، وظائف، مضامین کا انتخاب اور دیگر تعلیمی فیصلوں میں مشورے اور معاونت فراہم کریں گے۔
طلبا کی ضروریات کے مطابق ورکشاپس اور کورسز کا انعقاد بھی کریں گے۔ تعلیمی شعبوں کے سربراہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مشیران طلبا سے مستقل رابطے میں رہیں۔
دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے بی ایس آنرز فور ائیر کے این او سی حاصل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی۔تاریخ میں پانچ روز کی توسیع کردی گئی ہے۔نجی تعلیمی ادارے پندرہ اپریل تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔اس سے قبل درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ اکتیس مارچ تھی۔کورونا کی صورتحال کے باعث تاریخ میں اضافہ کیا گیا۔
ایچ ای سی کی آفیشل ویب سائٹ پر تمام انفارمیشن مہیا کر دی گئی ہے۔درخواست فارم کے علاوہ درخواست دینے کا طریقہ کار، اس کے لئے ڈاکومنٹس جو چاہیے اور ضروری ہدایات فراہم کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مادھوری ڈکشٹ کی فٹنس دیکھ کر مداح حیران رہ گئے
جی سی یونیورسٹی کے طلبا کیلئے نئی پالیسی متعارف کروا دی گئی
Apr 10, 2021 | 22:01:PM