مولانا فضل الرحمان کی طبیعت میں بہتری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے محدود پیمانے پر جماعتی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی سینئر قیادت کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ مولانافضل الرحمان پیر کو پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان اے این پی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آئندہ کی حکمت عملی اور احتجاجی تحریک پر بھی مشاورت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، سابق وزیرداخلہ پنجاب کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالا دہشتگرد ہلاک