ڈسکہ میں ن لیگ کی کامیابی عمران خان حکومت کیلئے بڑادھچکا ہے، محمد زبیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کاکہناہے کہ حکومتی پارٹی کو ہرانا کوئی آسان کام نہیں ہوتا ،ڈسکہ میں ن لیگ کی کامیابی عمران خان حکومت کیلئے بڑادھچکا ہے۔
محمد زبیر نے این اے 75 میں نوشین افتخار کی کامیابی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ضمنی انتخابات تھے اسے زندگی اورموت کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ضمنی انتخابات اپوزیشن جیتی ،حکومتی پارٹی کو شکست ہوئی ہے دیکھناچاہئے کیا خامیاں ہیں ۔
لیگی رہنما نے کہاکہ گزشتہ الیکشن میں جوواقعات ہوئے تھے انہیں بھی دیکھناچاہئے ،اس بار شفاف انتخابات ہوئے مگرٹرن آﺅٹ کم رہا ہے، گنتی میں بھی مسائل رہے جس سے سبق سیکھنا چاہئے ۔
یہ بھی پڑھیں: شیرنی نے ڈسکہ کا میدان مار لیا