(24 نیوز)عمران خان نے وزیراعظم ہاﺅس چھوڑ دیا،عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ چلے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے مستعفی ہونے کے بعد ایاز صادق نے سپیکر کی نشست سنبھال لی اور وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ کا عمل جاری ہے،جس پر عمران خان نے وزیراعظم ہاﺅس چھوڑ دیا،عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ چلے گئے ،عمران خان وزرا سے ملے بغیر ہی چلے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد۔۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے استعفا دیدیا