(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہونے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا اورسندھ نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہوتے ہی استعفیٰ پیش کردوں گا،شہبازشریف کے ماتحت کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ادھر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے وزیراعظم ہاﺅس چھوڑ دیا، بنی گالہ چلے گئے