(24 نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے مستعفی ہونے کے بعدایوان حکومتی ارکان سے خالی ہو گیا۔جس کے بعد سپیکر کی نشست ایاز صادق نے سنبھال لی اور تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کا باضابطہ آغاز کیا۔جس کے بعد ووٹنگ کی گنتی ہو ئی جس کے نتیجہ میں تحریک کے حق میں174ووٹ پڑے۔اس طرح عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔تحریک کی کامیابی کے بعد متحدہ اپوزیشن کے رہنما حکومتی نشستوں پر براجمان ہو گئے اس دوران ایوان گو نیازی گو کغ نعروں سے گونجتا رہا۔تحریک کی کامیابی کے اعلان کے ساتھ ہی لیگی کارکن سڑکوں پر آگئے او رجشن منایا۔
یہ بھی پڑھیں۔پاکستان کی سیاست کا ریکارڈ قائم۔۔پہلی تحریک عدم اعتماد کامیاب
وزیراعظم۔ عمران خان ۔ تحریک۔ عدم اعتماد۔ کامیاب ۔لیگی۔ جشن
وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ۔لیگی کارکنوں کا ملک بھر میں جشن
Apr 10, 2022 | 00:52:AM