کسی سے بدلہ نہیں لیں گے۔قانون اپنا راستہ خود لے گا۔شہباز شریف

Apr 10, 2022 | 01:24:AM
قانون ۔بدلہ۔عمران۔تحریک عدم اعتماد۔خطاب۔شہباز شریف۔نواز شریف
کیپشن: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ایوا ن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پہلے خطاب میں کہا کہ اللہ نے قوم کی دعائیں قبول کرلی، متحدہ اپوزیشن کے رہنماو¿ں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے انتہائی ہمت کا مظاہرہ کیا جس کی تاریخ میں کم مثال ملتی ہے، کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا۔ 
شہباز شریف نے کہا کہ یہ اتحاد پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرے گا، قائد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کریں گے لیکن قانون اور انصاف اپنا راستہ لے گا۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین اور عوام کا شکریہ ادا کر تا ہوں کہ ان کی جہدوجہد کامیاب ہوئی اور پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی قائم ہوئی۔انہوں نے کہا کہ قانون اور انصاف کے معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا اور اداروں کو مل کر چلائیں گے۔ 
یہ بھی پڑھیں۔وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ۔لیگی کارکنوں کا ملک بھر میں جشن