(ویب ڈیسک)عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل سامنے آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں،توقع ہے کہ سیاسی جماعتیں گڈ گورننس اور جمہوری اقدار پر قائم رہیں گی، پاکستان کی سیاسی جماعتیں آئین کی پاسداری کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تھی، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے،پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کو وزیراعظم کیخلاف بیرونی سازش قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا سرپرائز۔ رات کے اندھیرے میں گم