اے این پی کا وزیراعظم اورصدر کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

Apr 10, 2022 | 10:00:AM
اے این پی کا وزیراعظم اورصدر کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
کیپشن: صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے وزیراعظم، صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

 اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کا  کہنا ہے کہ وزیراعظم اور صدر پاکستان آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر قانون بھی آئین شکنی میں ملوث ہیں،ایمل ولی خان نے کہا کہ مذکورہ افراد کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، پیر کو آئین توڑنے والوں کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے،رہنما اے این پی  کا مزید کہنا تھا کہ پٹیشن میں وزیراعظم اور صدر پاکستان کو فریق نامزد کیا جائے گا، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر قانون بھی فریقین میں شامل ہوں گے،پٹیشن پاکستان بار کونسل کے رکن خوشدل خان ایڈووکیٹ دائر کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:  کونسا بڑا عہدہ لیں گے۔۔؟ بلاول نے بتادیا