مبارک ہو میرے قائد ، آپ ایک بار پھر فاتح قرار پائے۔مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اپنا رد عمل دینے ہوئے کہا مبارک ہو میرے قائد دنیا نے آپکو ایک بار پھر فاتح تسلیم کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا، مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیر کی مختصر ویڈیو جاری کی جس میں ایک شیر اچانک سے نمودار ہوتا ہے اور پوری ویڈیو سکرین پر آ جاتا ہے۔
ذرائع مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں نواز شریف کی تصویر لگا کر کہا کہ میں نے آپکو آمریت کے زندانوں میں فاتح کے روپ میں دیکھا، آپ کیساتھ جیل گزار کر آپکو فاتح کے روپ میں دیکھا، میں نے آپکو کبھی ٹوٹتے نہیں دیکھا، ہمیشہ آپکے دشمنوں کو رسوا ہوتے دیکھا، مبارک ہو ، اللّٰہ کے فضل سے آج دنیا نے آپکو ایک بار مرتبہ پھر فاتح دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر امریکی ردعمل