منحرف ارکان نے تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کیوں نہ دیا؟؟

Apr 10, 2022 | 10:47:AM

(ویب ڈیسک)گزشتہ روز وزیراعظم عمران خا ن کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جو کامیابی ہوئی اور وزیراعظم عمران خان کو کرسی سے ہٹا دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174ووٹ آئے ،منحرف ارکان پارلیمنٹ کے ووٹ ڈالے بغیر ہی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے تمام منحرف ارکان پارلیمنٹ کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا تاکہ انہیں وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے سے روکا جاسکے۔
متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 172 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی جو وزیر اعظم کو ہٹانے کے لیے کافی تھے ، تحریک انصاف کے باغی ارکان کے ووٹ کاسٹ کرنے کی نوبت تک نہیں آئی تاکہ انہیں پارٹی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست کی وجہ سے کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اب پارٹی منحرف ارکان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی اصولی طور پر نہیں کرسکتی کیوں کہ کسی منحرف رکن نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔
یہ بھی پڑھیںعمران خان کی برطرفی۔جمائما کے بھائی کا ردعمل  بھی آگیا

مزیدخبریں