عمران خان کی برطرفی۔جمائما کے بھائی کا ردعمل بھی آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹائے جانے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی بین گولڈاسمتھ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔
برطانوی فنانسر اور ماہر ماحولیات بین گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پرعمران خان کی حمایت میں اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو ’اچھا اور معزز آدمی‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ عمران خان صرف اپنے ملک کیلئے اچھے سے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں،
بین گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ ’میرے بہنوئی عمران خان ایک اچھے اور معزز آدمی ہیں، اپنے ملک کیلئے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں ، وزیر اعظم کے طور پر ان کا ریکارڈ غیر معمولی ہے۔
My brother-in-law @ImranKhanPTI is a good and honourable man, motivated only by a strong desire to do good by his country. His record as PM is exceptional, most of all on the biggest issue of our time: Pakistan under Imran is now a world leader on environmental restoration.????
— Ben Goldsmith (@BenGoldsmith) April 9, 2022
انہوں نے عمران خان کی ماحول دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران کی قیادت میں پاکستان نے ماحولیاتی بحالی کے حوالے سے بہت کام کیا۔
دریں اثنا عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اب تک پاکستان کی سیاسی صورتحال اور عمران خان کی برطرفی پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔
یہ بھی پڑھیں: اے این پی کا وزیراعظم اورصدر کیخلاف عدالت جانے کا اعلان