(ویب ڈیسک)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آج مورخہ 10 اپریل بروز اتوار رات 9 بجے میں لال حویلی کی بالکونی سے اپنے حلقے کےعوام کا شکریہ اداکروں گا، سابق وزیر نے یہ بھی کہا کہ آج رات 9 بجے لال حویلی راولپنڈی سے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کروں گا " انشاءاللہ" .
عمران خان تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے، عمران خان کے خلاف رات گئے تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی برطرفی۔جمائما کے بھائی کا ردعمل بھی آگیا