ووٹنگ مکمل ہونے پر نتائج پردستخط کس نےکئے؟

Apr 10, 2022 | 11:52:AM

  (ویب ڈیسک) تحریک عدم اعتماد کے نتائج پر قومی اسمبلی سے روانگی سے قبل مستعفی اسپیکر اسد قیصر نے دستخط کیےتھے۔
تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نتائج کا سرکلر صدر پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے نتائج پر مستعفی اسپیکر اسد قیصر نے دستخط کیے، اسد قیصر قومی اسمبلی سے روانگی سے پہلے زرلت شیٹ پر دستخط کر کے گئے۔

ذرائع قومی اسمبلی سکرٹریٹ کا بتانا ہے کہ ووٹنگ کے نتائج مکمل ہونے پر صرف نتائج کا اندراج کیا گیا، رولز کے تحت تحریک عدم اعتماد کے نتائج فوری طور پر صدر کو بھجوانا ضروری ہیں۔ ذرائع نے کہاہے کہ صدر پاکستان کی منظوری سے آج تحریک عدم اعتماد کی منظوری کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہو گا، صدر کی منظوری سے نوٹیفکیشن سیکرٹری قومی اسمبلی جاری کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیاب ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:    علی محمد اسمبلی سےعمران خان کی کونسی نشانی اپنے ساتھ لے گئے؟

مزیدخبریں