وفاق کے بعد پنجاب میں سیاسی ہلچل۔اہم خبر سامنے آ گئی

Apr 10, 2022 | 12:50:PM

(ویب ڈیسک) وفاق کے بعد پنجاب میں سیاسی ہلچل برقرار ہےاپوزیشن اتحادحمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب منتخب کرانے کیلئے سرگرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے ایم پی ایزلاہور کے مقامی ہوٹل میں  مقیم ہیں۔ارکان اسمبلی کو وزیراعلی  پنجاب کیلئے ووٹنگ  تک ہوٹل میں رکنے  کی ہدایات کی گئی ہیں۔

 اسی حوالے سے پی ٹی آئی اور ق لیگ نے اپنے پرانے ارکان اسمبلی کیساتھ رابطے شروع کردئیے ہیں۔ پنجاب میں سادہ اکثریت کیلئے 186 ارکان کی ضرورت ہےاسی تناظر میں اپوزیشن کی کوشش ہے کہ وہ حکومتی ارکان کو توڑ کراپنے ساتھ شامل کریں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ق کی جانب سے ایم پی ایز کو ہوٹل میں رکھنےکےاقدام کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست لیگی رہنما کامل علی آغا کی جانب سے دائر کی گئی تھی، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہےکہ ایم پی ایز کو ہوٹل میں بند کر کے ان سے رابطے منقطع کئے گئے ہیں، ایم پی ایز کو غیر قانونی حراست میں رکھا غیر قانونی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کی کامیابی۔شیخ رشید کا بڑا اعلان

 
 

مزیدخبریں