عمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے

Apr 10, 2022 | 13:16:PM
 بڑی خبر۔عمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ  ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت گرانے کی سازش کے مبینہ امریکی خط کی تحقیقات، عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے اور سنگین غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کو ہدایات جاری کرنے کیلئے دائر درخواست  11 اپریل  بروز پیر سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق  شہری مولوی اقبال حیدر کی جانب  سے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی ہے جس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کریں گے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے تحریکِ عدم اعتماد سے بچنے کے لیے امریکا میں پاکستانی سفیر، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سے مل کر سازش تیار کی کہ امریکا ان کی حکومت گرانے کی سازش کر رہا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسی مقصد کیلئے امریکا میں پاکستانی سفیر سے دھمکی آمیز مراسلہ لکھوایا گیا جس کا عمران خان نے 27 مارچ کے جلسے میں تذکرہ کیا اور 3 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر نے اسی بنیاد پر تحریکِ عدم اعتماد کو مسترد کیا۔

 یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی برطرفی ۔ پرویز خٹک نے اہم اعلان کردیا

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سیکرٹری داخلہ کو عمران خان اور سابق وفاقی وزراء کے خلاف مبینہ خط سے متعلق انکوائری کا حکم دیا جائے،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمران خان، فواد چودھری، شاہ محمود قریشی، امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور قاسم سوری کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے،درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ متعلقہ افراد کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے شکایت ٹرائل کورٹ کو بھجوانے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں۔
 یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کی کامیابی۔شیخ رشید کا بڑا اعلان