وزیراعظم کا انتخاب۔۔تحریک انصاف نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

Apr 10, 2022 | 14:03:PM
اسپیکرقومی اسمبلی
کیپشن: قومی اسمبلی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف نے وزارت عظمیٰ کیلئے شاہ محمود قریشی کو امیدوار نامزد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو امیدوار نامزد کر دیا ۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں ، پی ٹی آئی کی جانب سے عامر ڈوگر ، ملیکہ بخاری ، زین قریشی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونگے