موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی  پیشگوئی کر دی

Apr 10, 2022 | 14:20:PM

 (24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر میں موسم خشک رہے گا جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی  کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ آج بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور دیگر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، سندھ میں نوابشاہ، مٹھی، دادو اور موہنجوداڑو میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے،اس کے علاوہ کشمیر،گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بھی موسم خشک رہے گا،بلوچستان میں کوئٹہ سمیت اکثر علاقے کی لیپٹ میں ہیں جنوبی اوروسطی اضلاع میں شدید گرم رہنے کاامکان ہے۔

 کوئٹہ میں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت32، قلات میں 26، گوادر میں34، نوکنڈی میں38، تربت میں42 ،سبی میں43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ پنجاب میں رات گئے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیںوفاق کے بعد پنجاب میں سیاسی ہلچل۔اہم خبر سامنے آ گئی

مزیدخبریں