عمران خان کی برطرفی پر روس کاسخت ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی حکومت برطرف کرنے پر روس کا ردعمل بھی سامنے آگیا
تفصیلات کے مطابق روس نے عمران خان کی حکومت کو برطرف کرنے کئے جانے پرآج کے دن کو پاکستان کا یومِ سیاہ قرار دے دیا ۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا پر عمران خان حکومت کے خاتمے کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ اس پر امریکا کا قبضہ ہو چکا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ امریکا کی جانب سے عمران خان کو روس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی سزا دی گئی ۔اِس سے قبل روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروف نے بھی ایک نیوز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہءروس پر امریکا کی جانب سے تنقید کیے جانے کی مذمت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا انتخاب۔۔تحریک انصاف نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کردایئے