وزیراعظم کا انتخاب ۔۔شہبازشریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قائد ایوان کے نئے انتخاب کیلئے شہبازشریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا وفد سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچا،متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم کی نامزدگی کے کاغذات جمع کروائے،شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی شاہد خاقان عباسی، نوید قمر، خورشید شاہ، محسن داوڑ، ایاز صادق، سعد رفیق اور خواجہ آصف نے جمع کرائے جبکہ شہباز شریف خود بھی دیگر ارکان کے ساتھ سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس پہنچے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے بطور وزیر اعظم کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔خواجہ آصف اور رانا تنویر شہباز شریف کے تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ تھے جبکہ حکومت کے عامر ڈوگر، علی محمد خان تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ ہیں۔
گزشتہ روز ایوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف پیش کی تحریک تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوئی تھی اور اسمبلی قوانین کے مطابق برطرف وزیراعظم کی جگہ نئے قائد ایوان کا تقرر فوری طور پر کیا جانا ضروری ہے۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے سید نوید قمر اور خورشید شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ن لیگ کی جانب سے ایاز صادق، سعد رفیق اور خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔