اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد قاسم سوری قائم مقام اسپیکر 

Apr 10, 2022 | 15:31:PM

(ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری قائم مقام اسپیکر بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیا قائد ایوان کون ہوگا ؟ انتخاب کیلئے ووٹنگ کل ہوگی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے استعفیٰ نہیں دیا۔ لہذا وہ قانون کے مطابق اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر بن گئے ہیں۔قومی اسمبلی میں کل وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔قائم مقام اسپیکر قاسم سوری قومی اسمبلی پہنچ گئے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی۔کل قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت  بھی کریں گے۔

 توقع کی جارہی تھی کہ اسد قیصر کے مستعفیٰ ہونے کے بعد قاسم سوری بھی استعفا دے دیں گے اور وزارت عظمیٰ کے انتخاب کا مرحلہ خوش اسلوبی اور باآسانی طے پاجائے گا لیکن اب قاسم سوری کے مستعفی نہ ہونے اور اسمبلی اجلاس کی صدارت کرنے کی خبر پر اپوزیشن رہنماؤں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ انہیں خدشہ ہے کہ کہیں قاسم سوری کل وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں روڑے نہ اٹکائیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایوان صدر کو تحریک کی کامیابی سے آگاہ کردیا ہے۔  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ پڑے جس کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    اداکارہ ریشم نےبھی شہباز شریف کا نعرہ لگادیا

مزیدخبریں