عمران خان کے قریبی ساتھی کے گھر پر چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے میڈیا کو بتایا ہے کہ عمران خان کے فوکل پرسن ارسلان خالد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے آفیشیل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ٹوئٹ میں ارسلان خالد کے گھر چھاپے سے متعلق اطلاع دی گئی، ساتھ ہی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے معاملے کی تحقیقات کی بھی درخواست کی گئی۔ پی ٹی آئی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں درج تھا کہ’ سابق وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے اور اہلخانہ سے تمام موبائل فون چھین لیے گئے ہیں۔ٹوئٹ میں ارسلان خالد کی حمایت میں مزید درج تھا کہ انھوں نے سوشل میڈیا پر کسی کو گالی نہیں دی نہ ہی کسی ادارے پر حملہ کیا۔
Extremely Disturbing News:
— PTI (@PTIofficial) April 10, 2022
Ex Focal person on PM @ImranKhanPTI on Digital, Dr. @arslankhalid_m's home has been raided & they have taken all phones from his family!
He has never abused anyone on social media & never attacked any institutions. @FIA_Agency please look into it
ڈاکٹر ارسلان نے حال ہی میں ڈیجیٹل میڈیا پر بطور وزیراعظم فوکل پرسن اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تھی، پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، اس سے قبل وہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے سیکرٹری تھے۔
ارسلان خالد نے عام انتخابات 2018 کی ڈیجیٹل میڈیا مہم سمیت متعدد تاریخی واقعات کے لیے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی قیادت کی ۔ارسلان خالد کے گھر چھاپے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بھی رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد قاسم سوری قائم مقام اسپیکر