وزارت عظمیٰ سے فارغ ہونے کے بعد عمران خان کا پہلا بیان سامنے آگیا

Apr 10, 2022 | 19:29:PM
پارلیمنٹ، تحریک عدم اعتماد، وزارت عظمیٰ ، فارغ، عمران خان، پہلا بیان
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ سے فارغ ہونے کے بعد عمران خان کا پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ "پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا لیکن حکومت کی تبدیلی کی غیر ملکی سازش کے خلاف آج پھر سے آزادی کی جدوجہد شروع ہو رہی ہے، یہ ہمیشہ ملک کے عوام ہی ہوتے ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں"۔


یادرہے کہ تحریک انصاف اور اس کی اتحادی عوامی مسلم لیگ نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا اور پی ٹی آئی کور کمیٹی میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے اور اس کا آغاز خیبرپختونخوا سے ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی برطرفی پر روس کاسخت ردعمل