پیپلزپارٹی وزیراعظم کیلئے شہبازشریف کی حمایت کریگی, بلاول بھٹو

Apr 10, 2022 | 19:50:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ حکومت میں وزیر خارجہ کے حوالے سے اہم بیان دیدیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی وزیراعظم کیلئے شہبازشریف کی حمایت کریگی، ہماری جماعت کی حالیہ جدوجہد کے مقاصد میں عدم اعتماد کو کامیاب بنانا تھا۔
برطانوی صحافی کے سوال ”کیا آپ پاکستان کے اگلے وزیر خارجہ بننے کی تصدیق کرینگے ؟کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میں پاکستان کے اگلے وزیر خارجہ بننے کی تصدیق نہیں کر سکتا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پچھلے 3 سال میں آئین جمہوری نظام، انسانی حقوق، میڈیا کی آزادی کو نقصان پہنچا یا گیا ،پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت ، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے ،ان کا کہناتھا کہ جب تک سیاسی اور جمہوری آزادی حاصل نہ ہو معاشی ترقی کے اہداف حاصل نہیں ہو سکتے ،ہمارا پہلا اقدام ماضی میں کئے گئے غلط کو صحیح کرنا ہے جس کیلئے طویل راستہ طے کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت عظمیٰ سے فارغ ہونے کے بعد عمران خان کا پہلا بیان سامنے آگیا

مزیدخبریں