تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ملتوی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اب کل دن2 بجے ہو گا،پارلیمانی پارٹی کااجلاس احتجاج کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا،پارلیمانی پارٹی میں وزیراعظم کے انتخاب سمیت استعفوں پر مشاورت ہو گی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی وزیراعظم کیلئے شہبازشریف کی حمایت کریگی, بلاول بھٹو