تحریک عدم اعتماد کے بعد۔۔منحرف ارکان کا عمران خان پر بڑا وار
جو مستعفی ہوں گے ان کی جگہ ضمنی انتخاب ہوگا، ہم استعفا نہیں دینگے۔راجا ریاض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان نے پارٹی قیادت کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے مستعفی نہ ہونے کا اعلان کردیا۔
منحرف رکن راجہ ریاض نے کہا کہ استعفے دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، جو لوگ مستعفی ہوں گے ان نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوجائے گا۔راجا ریاض نے کہا کہ ہمارے گروپ کے ارکان کا مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر قومی اسمبلی سے استغفے دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔تحریک انصاف کا قومی اسمبلی سے استعفوں کااعلان