شیخ رشید نے آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا۔۔جیل بھرو تحریک کا بھی اعلان

 اگر امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔۔لال حویلی میں خطاب

Apr 10, 2022 | 22:20:PM

(24نیوز) تحریک عدم عدم اعتما د کی کامیابی اور عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکیلے عمران خان کیخلاف تمام چور اکٹھے ہوگئے ہیں، جس شخص پر کل فرد جرم لگنی والی ہے وہ وزیراعظم بننے جا رہا ہے، یہ پاکستان کے اوپر دھبہ ہے لیکن اسی مہینے میں نقشہ بدلے گا۔
لال حویلی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 90دن میں انتخابات کا اعلان کر یں ورنہ خانہ جنگی ہو گی اس طرح ملک نہیں چلتے۔فوج سے کہتا ہوں کردار ادا کریں اور انہیں ٹیبل پر بٹھائیں ۔  آرمی چیف سے فوری انتخابات کا مطالبہ بھی کرتا ہوں۔انہوں نے کہا اس وقت عمران خان کو اکیلا چھوڑنا غداری سمجھتا ہو ں۔، اگر امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی حمایت میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتا ہوں،  ہرروز لال حویلی سے جیل بھرو تحریک چلائیں گے۔ عمران خان سے اسمبلیاں توڑنے کی درخواست کی تھی، آج بھی عمران خان سے کہا اسمبلیوں سے استعفے دے دو، انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی غیرت مندوں اور وفاداروں کا شہر ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، غریب چور کی 10 سال ضمانت نہیں ہوتی۔
 انہوں نے کہا کہ آج راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا اور مودی کو کہا کہ جو قوم 10 ارب میں بک جاتی ہے اس کےلئے تم نے فالکن جہازلئے، جو لندن سے بیٹھ کر فوج کو گالیاں دیتا تھا وہ غدار ہے، لال حویلی چوروں کیخلاف لال قلعہ بننے جا رہی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھی کراچی سے نکلا تھا میں بھی کراچی سے نکلوں گا، رات کی تاریکی میں فیصلہ نہیں کرنے دیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ آج ن لیگ، پیپلزپارٹی والے کیسز کی فائلیں بدلتے رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں۔ قائد ایوان کون ۔کاغذات نامزدگی منظور۔ شہباز شریف کامقابلہ شاہ محمود سے کل ہوگا

مزیدخبریں