(مانیٹرنگ ڈیسک)دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل (ر)طارق خان کا بیان سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر)طارق خان کا کہناہے کہ 8 اپریل کو دن ایک بجے کمیشن کی سربراہی کا پیغام ملا،اہم حساس قومی معاملے کی تحقیقات کیلئے انتخاب ایک اعزاز تھا،ان کاکہناتھا کہ قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اسے نبھانے کیلئے بالکل تیار تھا،سیاسی ماحول کو دیکھتے ہوئے کچھ چیزوں کی تصدیق چاہی،پوچھا حکومت کی تبدیلی پر کمیشن اور میری پوزیشن کیا ہو گی؟۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر)طارق خان نے کہاکہ محسوس ہوا کہ اپنے سابقہ ادارے کی رائے بھی لے لوں،پاک فوج کے متعلقہ دفتر سے رابطہ کرکے رائے طلب کی،ان کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ کرتا اس پر تنقید میرے سابقہ ادارے پر ہی ہوتی،اسی لئے شام کو کمیشن کی سربراہی سے معذرت کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا۔۔جیل بھرو تحریک کا بھی اعلان