(ویب ڈیسک) بھارت کا گلوکاری کے حوالے سے مشہور پروگرام ’’انڈین آئیڈیل ‘‘کی خاتون میزبان نے شو کو جعلی قرار دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مشہور رئیلٹی شو’’انڈین آئیڈیل ‘‘ کے متعدد سیزنز کی میزبانی کرنے والی منی ماتھور نے شو کو ’فیک‘ قرار دے دیا ہے، بھارتی اداکارہ اور میزبان منی ماتھور نے انڈین آئیڈل کے آغاز پر شو کی میزبانی کی تھی اور پھر چھٹے سیزن کے بعداچانک شو کو خیرباد کہہ دیا تھا، جس پر اب انہوں نےشو کے حوالے سے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کی اور انڈین آئیڈل کو ‘فیک ’ قرار دیا۔
ہدایت کار کبیر خان کی اہلیہ منی ماتھور نے بتایا کہ ریئلٹی شو میں حقیقت نام کا کچھ بھی نہیں ہے، ایک دن ہمارے پروڈیوسر میرے پاس آئے اور کہا دھرمیندر اور ہیما مالنی آرہے ہیں ، ہمیں کوئی ‘موومنٹ’ کرنا ہے جس پر میں نے کہا کہ یہ سب کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے جبکہ یہ سب تو اچانک ہوتا ہے ، بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار مجھے کہاگیا ایک امیدوار اپنے رشتے دار کو دیکھ کر حیران ہوگا لیکن اس امیدوار کو پہلے سے معلوم تھا وہ رشتے دار وہاں موجود ہے، اس پر میں نے شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
منی ماتھور کا کہنا تھاکہ مجھے شو کے ہر انسان سے کافی لگاؤ تھا اور شو میں شریک لوگوں کو دعوت پر گھر بلاتی تھی لیکن جب شو میں حقیقت نہیں رہی تو اسے چھوڑ دیا، خیال رہے کہ انڈین آئیڈل کے 13 سیزن ہو چکے ہیں اور کئی شخصیات شو کو فیک قرار دے چکے ہیں، جبکہ اس شو میں پاکستان سے بھی کچھ لوگ شرکت کر چکےہیں لیکن بہترین پرفارمنس کے باوجود بھی وہ نہ جیت پائے جس پر آوازیں اٹھنا شرو ع ہو گئی تھیں کہ شو حقیقت پر مبنی نہیں ہے بلکہ مرضی کے مطابق نتیجے بنائے جاتے ہیں ۔