میسی نے رونالڈو سے بڑا اعزاز چھین لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے حریف پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئےبڑا اعزاز اپنےنام کر لیا۔
لیونل میسی یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ہفتے کو فرینچ لیگ میں پیرس سینٹ جرمین( پی ایس جی) کی نمائندگی کرتے ہوئے نائس کے خلاف میسی نے گول کرکے یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
???? Club Goals in Europe:
— Exclusive Messi (@ExclusiveMessi) April 8, 2023
???????? Messi: 702 ????
???????? CR7: 701
Lionel Messi has SURPASSED Cristiano Ronaldo’s European career in 105 fewer matches ???? pic.twitter.com/HrzDsp5gYi
خیال رہے کہ میسی کے یورپین کلبز میں گولز کی تعداد 702 ہوگئی، رونالڈو نے یورپین کلب فٹبال میں 701 گولز کئے تھے،لیونل میسی نے یہ اعزاز 841 میچز میں حاصل کیا جبکہ رونالڈو نے 701 گولز 949میچز میں اسکور کئے تھے۔