عمران خان کو سی ٹی ڈی سے بلاوا آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سی ٹی ڈی اسلام آباد نے عمران خان کو مختلف مقدمات میں تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو انسدادِ دہشت گردی دفعات کے تحت درج شدہ مقدمات کی تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی اسلام نے طلب کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے عمران خان کو تھانہ رمنا میں انسداد دہشتگردی کے تحت درج مقدمے میں گیارہ اپریل کو دن دو بجے پولیس لائنز طلب کیا ہے اور تھانہ کھنہ میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت درج دو مقدمات میں بارہ اپریل کو پولیس لائنز طلب کیا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان حملہ کیس کے مدعی پولیس افسر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
سی ٹی ڈی اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی PTI کو تھانہ رمنا میں انسداد دہشتگردی کے تحت درج دو مقدمات میں بارہ اپریل کو پولیس لائنز طلب کر لیا ہے جبکہ تھانہ سنگجانی اور تھانہ بارہ کہو میں انسدادِ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں بھی 12 اپریل کو پولیس لائنز طلب کیا ہے۔