(جمال الدین) احتساب عدالت نمبر 4 کے جج سجاد احمد شیخ نے اثاثہ جات کیس کی سماعت کی اور عثمان بزدارکی عبوری ضمانت میں24 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔
دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ 8بجےکا وقت تھا ملزم آیا نہ ہی وکیل پیش ہوا، اب وقت کیا ہوا جاتا ہے، عدالت آپ کا انتظار کر رہی ہے، یہ کیاطریقہ ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ عثمان بزدارکورونامیں مبتلاہیں، ان کوسخت بخار ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو سی ٹی ڈی سے بلاوا آ گیا
فاضل جج سجاد احمد شیخ کا کہنا تھا کہ عدالت کو گونگا بہرہ نہ سمجھیں، میں نےمیڈیکل بورڈبنانےکاحکم دےدیناہے جس پر عثمان بزدارکے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کر دی۔
فاضل جج نے مزید ریمارکس دیے کہ ڈی جی خان کےہسپتال سےکورونارپورٹ تیارکرائی گئی ہے، یہ وہ ہی ہسپتال ہےجس کاخودعثمان بزدارنےافتتاح کیاتھا، آئندہ سماعت پر عثمان بزدار پیش ہوں، ورنہ ضمانت خارج کردی جائیگی، عثمان بزدار پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، عثمان بزدارعدالت میں پیش نہیں ہوتےایسانہیں چلے گا۔