قیمتوں میں پھر اضافہ،موٹر سائیکل خریدنا خواب بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر، آؤٹ آف کنٹرول مہنگائی نے عوام کو پریشان کر دیا، موٹر سائیکل بنانے والی کمپینوں نے غریب کی سواری کے دام ایک بار پھر بڑھا دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جاپانی 70 سی سی موٹر سائیکل ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے جبکہ چائنہ ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی ،بائیکس بنانے والی کمپنیوں نے بھی عوام کی جیبیں خالی کردی،موٹر سائیکل بنانے والی معروف کمپنیوں نے ڈالر کو عزر بنا کرعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگی,جاپانی 70 سی سی موٹر سائیکل 5 ہزار روپے مہنگی ہوکر ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے جبکہ چائنہ 70 سی سی 6 ہزار روپے مزید اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ قیتموں میں اضافے کو شہروں نے مسترد کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں حیران کن اضافہ
جاپانی وائی بی 125 زی 34 ہزار روپے جبکہ وائی بی ایکس 36 ہزار مہنگی ہو گئی ہے جس کے بعد اسکی نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے،دکانداروں کی جانب سے قیتموں میں اضافے کو ڈالر کی وجہ قرار دے دیا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے غریب کی سواری کو اس کی دسترس سے اتنا دور کردیا ہے کہ وہ اس مہنگائی میں اپنے بچوں کا پیٹ پالے یا موٹرسائیکل خریدنے کا سوچے،مہنگائی سے ہر کوئی پریشان نظر آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے