(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نےماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرلیا،کہتے ہیں کہ ماضی میں غلطیاں ہوئیں جس پر ایک نااہل کو مسلط کیا گیا، اگر قوم نے دوبارہ دھوکا کھایا تو اس کی سزا بھگتنا پڑے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے دور میں فرح گوگی کو کھلی چھوٹ دی گئی اور فرح گوگی پر 12 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ثابت ہوچکی ہے ، عمران خان نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ کیا اور عمران خان نے اپنے چار سالہ دور میں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا۔
ضرور پڑھیں :آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی،پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں ایس ایم ڈیز نصب
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ملنے والے تحفے بھی بازار میں بیچ دیے، ماضی میں غلطیاں ہوئیں جس پر ایک نااہل کو مسلط کیا گیا، اگر قوم نے دوبارہ دھوکا کھایا تو اس کی سزا بھگتنا پڑے گی۔