منیب بٹ اور بلال قریشی کی مریم نواز سے خاتون کے بُرے رویے پر مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار منیب بٹ اور بلال قریشی مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے حق میں بول پڑے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مریم نواز کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک خاتون ان سے نا مناسب گفتگو کر رہی ہیں۔
This is extremely wrong ! https://t.co/WGwgYvClXA
— Muneeb Butt (@muneeb_butt9) April 9, 2023
تاہم اب ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی حمایت میں کھڑے ہونے والے منیب بٹ نے خاتون کے اس رویے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی غلط قرار دیا۔
دوسری جانب اداکار بلال قریشی بھی مریم نواز کے حق میں بول اُٹھے اور اسے بدتمیزی قرار دے دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بدتمیزی ہے، میں کبھی اس کی حمایت نہیں کروں گا۔ اختلاف رائے کا اظہار تمیز کے دائرے میں رہ کر بھی کیا جاسکتا ہے، براہ کرم ہر ایک کا احترام کیجیئے‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک خاتون نے سیلفی کے بہانے مریم نواز کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کی۔ اس دوران خاتون نے انگریزی میں مریم نواز سے کہا کہ ’کیا آپ کہہ سکتی ہیں کہ ’میری فیملی چور ہے‘۔
خاتون کے اس نامناسب رویے پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شائستگی کے ساتھ ویڈیو کے فریم سے ہٹ جاتی ہیں۔