ورلڈ کپ 2023، نوجوان قیادت کا قائدانہ امتحان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد رضا) 2019 کا ورلڈ کپ کھیلنے والی تمام ٹیموں کے ورلڈ کپ 2023 میں کپتان نئے ہوں گے۔
کرکٹ کا عالمی میلہ رواں سال بھارت میں سجے گا، مقابلوں کی سنسنی خیزی اپنی جگہ لیکن دلچسپ خبر یہ ہے کہ تمام ٹیموں کے کپتان نئے ہوں گے، روہت شرما، بابر اعظم، پیٹ کمنز، جوز بٹلر اور ٹام لیتھم سمیت نوجوان قیادت پر نظریں جم گئیں ہیں۔
بھارت میں شیڈول کرکٹ کا سپر میگا ایونٹ سیاست کی نذر ہے، ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہ آنے کی ضد میں بھارتی بورڈ تاحال ورلڈکپ کا حتمی شیڈول نہیں جاری کر سکا، میگا ایونٹ میں اعصاب شکن مقابلوں کے ساتھ ایک دلچسپ خبر یہ ہے کہ دوہزار انیس والی تمام ٹیموں کے نئے کپتان اِن ایکشن ہوں گے، قائدانہ امتحان میں کون کتنا کامیاب ہوتا ہے کرکٹ دیوانوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ کی میزبانی کا معاملہ، چیئرمین پی سی بی نے بڑا اعلان کر دیا
نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کے بطور کپتان برقرار رہنے کا امکان تھا لیکن بھارتی لیگ کے افتتاحی میچ میں کیچ پکڑتے ہوئے گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے، ان کی جگہ کیویز کے نئے ٹیم لیڈر ٹام لیتھم ہو سکتے ہیں، اسی طرح میزبان بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کے بجائے روہت شرما کے سپرد ہے، پاکستان کی طرف سے سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، اسی طرح انگلینڈ کے جوز بٹلر، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، ویسٹ انڈیز شائی ہوپ، سری لنکن داسن شاناکا، جنوبی افریقی ٹیمبا بووما، بنگلادیشی تمیم اقبال، افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شاہدی اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔