(عیسیٰ ترین) کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکے کی اطلاعات موٖصول ہوئی ہیں جس میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد شہید ہوئے جبکہ 8 زخمی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ پولیس موبائل کے قریب ہوا جس کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جہاں شدید نوعیت کے زخموں کیساتھ متاثرین کو لایا جارہا ہے۔