(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ اصلاحات بل کیخلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی اصلاحات بل کیخلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ عدلیہ اصلاحات بل کے نام پر سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، آئین کے آرٹیکل 191 کی مطابق سپریم کورٹ کے رولز اینڈ پروسیجر بنے ہوئے ہیں،آئین میں پہلے سے ہی اپیل کا حق موجود ہے،اس بل کے ذریعے آئین کے مطابق سپریم کورٹ کی خود مختاری اور آزادی کو متاثر کرنا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ صدر مملکت نے بھی اس بل کو واپس کر دیا ہے،استدعا کی جاتی ہے کہ عدالت عدلیہ اصلاحات کے نام پربل پاس کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔
رجسٹرا رآفس نے درخواست پراعتراض اٹھایا ، رجسٹرار آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابھی بل مکمل نہیں ہوا ہے،اس پر آئینی درخواست دائر نہیں ہو سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: قندھاری بازار میں دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد شہید