(24 نیوز)بلوچستان اسمبلی میں بھی پورے ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت میں کرانے سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا سپیکر جان محمد جمالی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ملک میں ایک ہی وقت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کرانے کے حوالے سے قرارداد بلوچستان اسمبلی پیش کی گئی ، قرارداد صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے پیش کی ، قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کاآئین سپریم دستاویز ہے ، آئین کی پاسداری کرنا ہر ادارے پر فرض ہے۔
قرارداد میں کہا گیاہے کہ پنجاب اور کے پی کے انتخابات کے انعقاد سے متعلق فیصلے سے تنازعہ کھڑا ہوا ہے ،چار ججز نے سوموٹو کو برخاست کیاتین نے الیکشن کمیشن کوہدایت جاری کی ، فیصلے اکثریت کے ذریعے کئے جاتے ہیں اقلیت کے فیصلے اکثریت پر غالب نہیں آسکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: قندھاری بازار میں دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد شہید
قرارداد کے متن میں مزید کہاگیاہے کہ ملک میں مردم شماری جاری ہے ابھی نتائج آنا باقی ہے ، مردم شماری کے نتائج کے بغیر الیکشن کا انعقاد کسی طرح ملکی مفاد میں نہیں ہے ،ایک سے زیادہ مرتبہ الیکشن کروانا معیشت کو مزید کمزور کرے گا ، اگر پنجاب میں الیکشن ہوجاتے ہیں تو اس اثر ملک میں پڑے گا۔
اسمبلی نے پورے ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت میں کرانے سے متعلق قراردادمنظور کرلی ،ایوان میں بلوچستان میں مردم شماری میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو اعزازیہ دینے کی قراردادبھی منظور کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی