خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی 

Apr 10, 2023 | 19:32:PM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے،تاہم چترال،دیر اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: قندھاری بازار میں دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد شہید
رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے،ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے اوقات گرم رہنے کا امکان ہے،تاہم خضدار، خاران اورقلات میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی اصلاحات بل کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض عائد

مزیدخبریں