(24 نیوز) مفتاح اسماعیل نے پی آئی اے سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے اس سال 90 ارب کا نقصان اٹھائے گی۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی آئی اے نے 45 ارب روپے مانگ کر حکومت کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری ضروری ہے، پی آئی اے نے اپنی تاریخ میں ہر سال نقصان اٹھایا ہے، پی آئی اے کے عملے کو نوکریوں کو تحفظ دیتے ہوئے اس کی نجکاری کر دینی چاہئے۔