(24 نیوز ) متحدہ عرب امارات کے حکام نے 10 سالہ گولڈن ویزا کی درخواست دینے والوں کے لئے انٹری پرمٹ کی نئی فیس کا اعلان کرد یا۔
عرب روزنامہ الخلیج میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت ، کسٹمز اور بندرگاہوں کی سلامتی کی اتھارٹی نے 6 ماہ کے انٹری پرمٹ کی قیمت میں ترمیم کرتے ہوئے اسے 1250 درہم کردیا ہے۔
وفاقی اتھارٹی کا کہنتا ہے کہ اس فیس میں 1 ہزار درہم فیس، 100 درہم سمارٹ خدمات، 28 درہم الیکٹرانک خدمات اور 22 درہم آئی سی پی کے لئے ہیں، داخلہ اجازت نامے کے لئے درخواست دیتے وقت ، گولڈن ویزا درخواست دہندگان کو پاسپورٹ ، رنگین تصویر اور اہلیت کا ثبوت سمیت متعدد دستاویزات جمع کرانا ہوں گے۔
متحدہ عرب امارات میں طویل مدتی رہائش کے اہل افراد میں سرمایہ کار تاجروں، باصلاحیت افراد ، علماء اور ماہرین، بہترین ہائی سکول گریجویٹس، تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے گریجویٹس اور فرنٹ لائن ہیروز شامل ہیں ۔