اگر کسی کے پاس پیسے نہیں ہیں تو وہ کیسے کاروبار کر سکتا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ہیومن ریسورس آفیسر توئمہ اصغر کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان پوری دنیا سے کہیں زیادہ باصلاحیت ہیں،ہنر ہے مگرسمت نہیں ہے۔
چینل 24 کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن’ نور رمضان‘ میں میزبان ساحر لودھی نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں اسٹارٹ اپس کا کوئی مستقبل ہے ؟ اگر کسی کے پاس پیسے نہیں ہیں تو وہ کیسے کاروبار کر سکتا ہے؟ جس کے جواب میں ہیومن ریسورس آفیسر توئمہ اصغر کا کہنا تھا کہ جی بلکل پاکستان میں اسٹارٹ اپس کا مستقبل ہے۔ہمارے پاس اس ملک میں بہت زیادہ صلاحیت موجودہے۔ہمارے نوجوان پوری دنیا سے کہیں زیادہ باصلاحیت ہیں، اگر دیکھا جائے تو وائرس بھی پاکستان میں ایجاد ہوا تھا،ہنر ہے مگرسمت نہیں ہے۔
View this post on Instagram
اگر آپ صرف حکومت پر انحصار کرتے رہیں گے اور خد کچھ نہیں کریںگے تو شائد ہم کہیں پر بھی نہیں پہنچ سکتے۔ ہمیں اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔اب کافی انکیوبیشن مراکز پورے پاکستان میں ایسے بن چکے ہیں جو ان اسٹارٹ اپس کی مدد کر رہے ہیں، جن میں خاص طور پر آئی ٹی انڈسٹری فعال طور پر حصہ لے رہی ہے، ظاہر ہےمستقبل ٹیکنالوجی کا ہے۔