عوامی نیشنل پارٹی کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

Apr 10, 2023 | 21:12:PM

(24 نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)نے ملکی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا۔
سینئر نائب صدر اے این پی امیر حیدر ہوتی نے کہاکہ مرکزی صدر اسفندیارولی خان کی ہدایت اور رہنمائی پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) 3 مئی کو اسلام آباد میں ہوگی۔
امیر حیدر ہوتی نے کہاکہ اے پی سی سے پہلے اے این پی کے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 2 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا، اے پی سی کیلئے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے،تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا عدالتی اصلاحات بل کیخلاف احتجاج کا حصہ بننے سے انکار

مزیدخبریں